کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں روحانی سفر پر مقدس شہر میں موجود ہیں، دونوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
دانش تیمور اور عائزہ خان نے عمرہ ادا کیا اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت بھی کی۔
مکہ مکرمہ سے دانش تیمور اور عائزہ خان نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں دونوں نہایت پُرسکون اور مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔ مداحوں نے ان تصاویر کو خوب سراہا اور کمنٹس میں جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
دانش اور عائزہ آج نہ صرف کامیاب اداکار ہیں بلکہ دو خوبصورت بچوں کے والدین بھی ہیں۔ کیریئر کے اتار چڑھاؤ کے باوجود دونوں کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی، مداح آج بھی انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔
رمضان المبارک کے مقدس ماہ سے قبل ادا کیے گئے اس روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں اسٹار جوڑی کو ان کے چاہنے والے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات بھیج رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں





