مکہ: شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے رمضان کے بابرکت مہینے کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا اور حرم شریف میں عبادت کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بھی یاد رکھا اور مقدس مقامات سے چند تصاویر شیئر کیں۔
دونوں فنکاروں نے ان روحانی لمحات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے دلوں کو آپس میں جوڑ دے اور اس مقدس مہینے کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔
View this post on Instagram
جوڑے کے اس روحانی سفر پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوبصورت، پُرسکون اور محبت کرنے والا مثالی جوڑا قرار دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔
صبا فیصل کی فروٹ چاٹ روٹین نے نئی بحث چھیڑ دی
واضح رہے کہ شیئر کی گئی ان تصاویر میں عائزہ اور دانش کے بچے نظر نہیں آئے کیونکہ دونوں نے کافی عرصے سے اپنے بچوں کو میڈیا سے دور رکھنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


