دبئی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان مصروف شیڈول سے وقت نکال کر شوہر دانش تیمور کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں، اس دوران انہوں نے ڈولفن اور سیل شو سے ایک دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ڈولفینیریم میں موجود ہیں، جہاں ایک سیل انہیں پھول پیش کرتا ہے اور بوسہ بھی دیتا ہے۔ اداکارہ اس غیر متوقع لمحے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
View this post on Instagram
عائزہ خان نے اس سے قبل بھی دبئی میں نئے سال کی تقریبات سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں وہ شوہر دانش تیمور کے ساتھ معیاری وقت گزار رہی تھیں۔
مداحوں کی جانب سے سیل شو کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں صارفین نے اداکارہ کی معصومیت، خوبصورتی اور انداز کو سراہا جا رہا ہے۔
عائزہ خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خبردار کردیا
واضح رہے کہ عائزہ کا شمار پاکستان کی صف اول کی ڈراما اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے چپکے چپکے، جانِ جہاں، میں، کوئی چاند رکھ اور دیگر متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔


