اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

مجھ سے پتنگ نہیں اُڑی تو فوٹو شوٹ کروالیا، عائزہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے پتنگ نہیں اڑی تو میں نے فوٹو شوٹ کروالیا۔

لاہور میں گزشتہ رات 12 بجے سے بسنت فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے اور شہریوں کا جوش و خروش عروج پر ہے، ایسے میں شوبز شخصیات نے بھی بسنت فیسٹیول میں حصہ لیا اور خوب پتنگ بازی کی۔

اداکارہ عائزہ خان کے ہاتھ میں بھی پتنگ دیکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے اپنی پتنگ اڑانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں اڑی لہٰذا میں نے چھت پر فوٹو شوٹ کرنے کا ارادہ کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ سب بسنت پر خوشی کا اظہار کررہے ہوں لیکن آئیے انسانوں، جانوروں اور ماحول کے لیے ذمہ داری سے جشن منائیں۔

عائزہ کے علاوہ اداکار عمران اشرف اور اسامہ خان نے بھی اپنی چھت پر پتنگ اڑائی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ فضا علی بھی پتنگ پکڑ کر مسکرا رہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں