پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

عائزہ خان مداحوں کی شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سالگرہ کی مبارک باد دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ جلتی ہوئی پھلجڑی پکڑے ہوئے مسکرا رہی ہیں۔

عائزہ خان نے گزشتہ روز اپنی تیسویں سالگرہ منائی، سالگرہ پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس اسپیشل دن پر میری زندگی میں آپ لوگوں کا شکریہ۔‘

عائزہ خان نے لکھا کہ ’انہیں مداحوں کی جانب سے جتنا پیار ملا اسے بیان نہیں کیا جاسکتا، اداکارہ نے مداحوں، اہلخانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عائزہ خان نےشوہر کے لے محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی زندگی کے ہر سیکنڈ میں آپ کی کتنی ضرورت ہے، کوئی بھی لفظ آپ کے لیے میری محبت کو بیان نہیں کرسکتا۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری دنیا میں جو خوشیاں آپ کے آنے سے آئی ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی۔‘

عائزہ خان نے لکھا تھا کہ ’میرے اہلخانہ کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ہمارے درمیان موجود رہنے کے لیے آپ کی شکر گزار ہوں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں