جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران گرتے گرتے بچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان فیشن شو میں شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کررہی تھیں اس دوران ان کے ہمراہ ماڈل و اداکار منیب بٹ بھی موجود تھے۔

اداکارہ عائزہ خان نے مہرون رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ منیب بٹ نے بھی اس ہی رنگ کا شادی کا لباس پہنا ہوا تھا۔

عائزہ خان بڑے اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی تھیں جیسے ہی وہ آگے بڑھیں تو ان کے پیچھے واک کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بے دھیانی میں عائزہ کے کپڑوں پر پیر رکھ دیا جس کی وجہ سے ان کا بیلنس آؤٹ ہوا اور وہ گرتے گرتے بچ گئیں۔

 

View this post on Instagram

 

#AyezaKhan almost tripped while walking on ramp at #FPWF19. #ayeza #MuneebButt #Alkaram #PakistaniFashion #FPW #EntertainmentPopcorn

A post shared by Entertainment popcorn (@entertainment_popcorn_offical) on

عائزہ خان نے کمال مہارت سے اپنے آپ کو سنبھالا اور ریمپ پر اپنی واک مکمل کرکے شائقین سے داد وصول کی۔

دوسری جانب منیب بٹ پر تنقید کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ وہ ریمپ پر واک کے دوران اپنی آنکھیں کھلی رکھا کریں جبکہ شو کے ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے لباس کے دوران ماڈل کے درمیان کچھ فاصلہ رکھا کریں تاکہ حادثے سے بچا جاسکے۔

فیشن شو کے دوران لی گئی منیب بٹ اور عائزہ خان کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی ریمپ پر واک کے دوران گر گئی تھیں لیکن پھر وہ پراعتماد انداز میں اٹھیں اور انہوں نےاپنی واک مکمل کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں