منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

عائزہ خان کا قومی ٹیم کے نام پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20ورلڈکپ 2021 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں شاندار اداکاری کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کی تصویر شیئر کی۔

عائزہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ورلڈ کپ نہ سہی دل ضرور جیت گئے آپ سب۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کے پیغام کو سراہا بھی رہے ہیں۔

عائزہ نے میچ کے دوران کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’حوصلہ افزائی کرنے والے بنیں، دنیا میں پہلے ہی کافی نقاد موجود ہیں، پھر کھیلیں گے اور جیتیں گے، انشا اللہ۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کے علاوہ دیگر شوبز ستاروں کی جانب سے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میتھیو ویڈ کو 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں