پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں ’مہوش‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ خان نے سالگرہ منانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔
دانش تیمور نے بھی انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی۔اداکارہ نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی کو اتنی خوبصورت اور جادوئی بنانے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
عائزہ خان کو شوبز فنکاروں عمران عباس، نادیہ حسین، سمیع خان، فرحان ملہی حرا مانی، سارہ خان، اور مداحوں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے۔
دانش تیمور اور عائزہ خان 2014 میں میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے دو بچے 7 سالہ حورین اور پانچ سالہ ریان ہیں۔
واضح رہے کہ دانش تیمور نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’شمشیر‘ کا کردار نبھایا، ڈرامے میں درفشاں سلیم، نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، لیلیٰ واسطی، شہود علوی، زینب قیوم، حماد شعیب، لائبہ خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
عائزہ خان بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔