ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایمن سلیم نے ڈراموں میں واپسی کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ ایمن سلیم نے ڈراموں میں واپسی کی اہم وجہ بتا دی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ایمن سلیم نے بتایا کہ اسکرین پر واپسی کی متعدد وجوہات ہیں لیکن سب سے اہم وجہ مداحوں کی محبت ہے۔

ایمن سلیم نے کہا کہ اداکاری کو خیرباد کہا تو مداح مایوس ہوگئے تھے، میرا فیصلہ مداحوں کو قبول نہیں تھا، اسی لیے میں نے مداحوں کی خاطر دوبارہ اداکاری شروع کی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ اداکاری میں واپسی کے فیصلے سے عوام کی جانب سے بہت پُرجوش ردعمل ملا ہے۔ ایمن سلیم ڈرامہ ”پرستان“ اور ”ابن حوا“ میں نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی تاہم اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ ”انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہوں اور اس سے ہمیشہ جڑی رہوں گی۔“

—فوٹو: انسٹاگرام

ایمن سلیم نے پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔ ایمن کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔ وہ مقبول گلوکارہ اور کوئین آف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں