اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

مہندی کی تقریب میں ایمن سلیم کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اداکارہ ایمن سلیم کی شادی کی تقریبات جاری ہے مہندی کی تقریب میں ایمن سلیم کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی میں اداکارہ ایمن سلیم کی شادی کی تقریبات جاری ہیں نکاح کے بعد ڈھولکی، مایوں اور مہندی کی تقریب ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

- Advertisement -

مہندی کی تقریب میں ایمن سلیم کے ڈانس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں اداکارہ کو سفید لہنگے میں ملبوس ڈانس فلور پر ڈانس کرتے ہوئے دکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

اداکارہ ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہی اپنی شادی کی خبر مداحوں کو دی تھی، اداکارہ 22 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم نے جولائی 2021 میں شوبز سے دوری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ وہ کچھ وقت تک تنہائی میں سوچنے کے بعد واپس انڈسٹری میں آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کریں گی پھر انہوں نے ایک اور ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں