شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم کو مداحوں نے ’پاپا کی پری‘ قرار دے دیا۔
ایمن سلیم نے رمضان میں نشر ہونے والے ڈراموں سے شہرت حاصل کی اور دسمبر 2023 میں اپنے نکاح کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
ان کی شادی کامران ملک سے ہوئی، ان کا ایک بیٹا ہے اور وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ وہ سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادہ ہیں۔
ایمن سلیم کو خود کو اور دیگر 18 لڑکیوں کو اسمارٹ کار میں بٹھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے بھی جانا جاتا ہے جس کے دروازے 19 سیکنڈ کے لیے بند رہے اور انہوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کا ریکارڈ توڑا۔
یہ پڑھیں: ایمن سلیم، کیارا ایڈوانی سے موازنے پر بول پڑیں
حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والد نے مجھے اسپورٹس کار دو سیٹوں والی مرسڈیز کنورٹیبل تحفے میں دی تھی، انہوں نے میرے 18 سال کے ہونے سے قبل یہ خریدی تھی لیکن مجھے 18 سال کی عمر کے بعد ہی چلانے دی گئی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو گوگل پر سرچ کیا جس سے علم ہوا کہ یہ ریکارڈ آسٹریلیا کی ٹیم کے پاس ہے، ہم نے یہ ریکارڈ بنانے کے لیے وسیم اکرم ودیگر کرکٹ لیجنڈز کی مدد لی جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، میں ان لڑکیوں کو بھی کریڈٹ دوں گی جو کار میں میرے ساتھ بیٹھی تھیں۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو حالیہ انٹرویو کے بعد پاپا کی پری قرار دے رہے ہیں، ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ کلاسک پاپا کی پری کی بہترین مثال ہیں۔‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


