تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

آیت اللہ خامنہ ای کا حج کے موقع پر پیغام!

تہران : سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حج بیت اللہ کے موقع پر کہا کہ منیٰ میں رمی شیطان ممکن نہیں لیکن مظلوموں پر مسلط شیاطین کو پسپا اور بھگانا ممکن ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حج بیت اللہ کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرا سال ہے کہ امت مسلمہ حج کی عظیم نعمت سے محروم رہی اور مشتاق دل، سسکیوں اور افسوس کے ساتھ اس معزز گھر کی مہمانی سے محروم ہوگئے۔

’صراط مستقیم خدا کی قدرت، مجاہدت پر یقین، فتح کی بھرپور امید کا راستہ ہے‘۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ رواں برس بیت اللہ کا حج سب کو میسر نہیں ہے لیکن ربّ‌البیت کی طرف توجہ، یاد، عاجزی، دعا اور استغفار میسر ہے، منیٰ میں رمی شیطان (یعنی شیطان کو کنکر مارنا) ممکن نہیں لیکن ہر جگہ طاقت کے نشے میں مدہوش شیاطین کو پسپا اور دفع کرنا ممکن ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے عالم اسلام کی مشکلات اور بدحالی خاص طور پر فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے خطے میں مزاحمتی عناصر کی مضبوطی کو امید افزا حقیقتوں سے تعبیر کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خدا کا وعدہ مجاہدین کی فتح ہے اور اس جدوجہد کا پہلا اثر امریکا اور دیگرعالمی طاقتوں کو اسلامی ممالک میں مداخلت سے روکنا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کی مشکلات، علمی پسماندگی اور سیاسی وابستگیوں اور معاشی و معاشرتی بد امنی نے ہمیں ایک عظیم ذمہ داری اور انتھک جدوجہد سے روبرو کردیا ہے، اب ہمیں مغربی طاقتوں کی دھونس، دخل اندازی اور شرپسندی کی مزاحمت کرنی چاہیے۔

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مسلم اقوام حالیہ ڈیڑھ سو سال میں عموماً جارح مغربی طاقتوں کی طمع، دخل اندازی اور شرانگیزی کی زد پر رہی ہیں، مسلم امہ کو چاہیے کہ ماضی کا ازالہ کریں اور اس زور زبردستی کا مقابلہ کریں۔

Comments

- Advertisement -