تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

سینیٹ‌ نشست کی قربانی دینے والے ایوب آفریدی کو وزیراعظم نے بڑے عہدے سے نواز دیا

اسلام آباد: خیبرپختون خواہ کی عام نشست سے منتخب ہونے والے سینیٹر کو وزیراعظم کا مشیر برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختون خواہ کی جنرل نشست سے منتخب ہونے والے ایوب آفریدی نے آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کر کے اپنا استعفے سے آگاہ کیا تھا۔

حکومت اس نشست سے شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ وہ بطور وفاقی وزیر خزانہ اپنے امور انجام دیتے رہیں۔

ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں مشیر برائے اوور سیز پاکستانی مقررکردیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سینیٹرایوب آفریدی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: مشیر خزانہ شوکت ترین کوسینیٹر بنانے کی راہ ہموار ،ایوب آفریدی کا استعفی منظور

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی خبریں بے بنیاد قرار

سینیٹرایوب آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا ، وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔

یاد رہے دو روز قبل شوکت ترین کو مشیر خزانہ اور ریونیو مقرر کیا گیا تھا تاہم شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کے مطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہونا لازمی ہے۔

اس سے قبل زلفی بخاری وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کے عہدے پر فائز تھے، جنہوں نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد عہدے سے استعفے دے دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -