ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

آزاد جموں کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی تیاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

آزادجموں کشمیر میں عام انتخابات 2026 کی تیاریاں جاری ہیں اور اےجےکے الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹیں تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق 7 اپریل کو ووٹر لسٹیں عوامی آگاہی کیلئے آویزاں کی جائیں گی اور 11 اپریل تک ووٹرلسٹوں پر اعتراضات جمع کرائےجا سکیں گے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 11 سے 13 اپریل تک اعتراضات پر سماعت کی جائے گی جس کے بعد 14 اپریل کو مجاز اتھارٹی اعتراضات پر فیصلہ سنائے گی۔

17 اپریل تک فیصلوں پر نظرثانی کی جائے گی اور 20 اپریل کوحتمی ووٹرلسٹیں عوام کیلئےآویزاں کی جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں