وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ سے اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، پاکستان مسلم لیگ ن سے یہاں اتحاد کے امکانات نہیں ہیں، آزاد کشمیر میں اب پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے۔
فیصل ممتاز راٹھو نے کہا کہ 6 ماہ بعد الیکشن کرائیں گے، ن لیگ سے جیت کر حکومت بنائیں گے، پیپلز پارٹی سندھ کے بعد آزاد کشمیر میں سب سے زیادہ مضبوط ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر رہنے والے چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی اور فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر بن گئے تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ائے شماری مکمل ہونے کے بعد فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں 36 اور مخالفت میں دو ووٹ آئے تھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 36 ووٹ سے آزاد کشمیر کے نئے قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں قراردادیں منظور


