اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

آزادکشمیر: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل

اشتہار

حیرت انگیز

آزادکشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔

آزادکشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں انتشاری ٹولے کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جےاےاےسی کے مرکزی دفتر کو سیل کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، ایک بارہ بور رائفل اور پستول برآمد ہوئی ہے۔ چھاپے میں مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود کوئی احتجاج نہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چھاپے میں اسلحہ برآمدگی ثبوت ہے کہ ٹولہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار چاہتا ہے ریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اور عوامی نظم و ضبط کیلئے ایسی کارروائیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار

وفاقی وزیر

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیراسمبلی اپنی مدت پوری کرچکی ہے آزادکشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سیاسی رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات حکومت نے تسلیم کیے، آزادکشمیر میں بجلی 3روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے آزادکشمیر میں آٹے سمیت تمام اشیا ضروریہ پر سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ ہونے والے معاہدے کی تمام شقوں پرعمل کیا گیا، وزیراعظم نے معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کیلئے نگراں کمیٹی بھی تشکیل دی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں