اسلام آباد (29 جنوری 2026): آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے 3 نام وزیر اعظم کو بھیج دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر میں مشاورت مکمل ہو گئی ہے، جس میں تین ناموں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے تینوں نام وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو بھیج دیے گئے ہیں، جن میں جسٹس ریٹائرڈ سردار حمید خان، جسٹس ریٹائرڈ خواجہ نسیم اور جسٹس (ر) مصطفیٰ مغل کے نام شامل ہیں۔
کیا بیرون ملک ملازمت کے لیے نیا پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ بنوانا ہوگا؟
وزیر اعظم شہباز شریف بطور چیئرمین کشمیر کونسل ان ناموں میں سے کسی ایک نام کی حتمی منظوری دیں گے، اور وہ وفاقی وزرات قانون سے رائے لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چند روز میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔



