جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

LA 14 باغ 1 : تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمنی و غیر سرکاری نتائج سامنے آرہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے غلام اویس کے مطابق ایل اے 14 باغ ون کے تمام 214 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق جموں و کشمیرعوامی دست و بازو کے امیدوار ساجد اقبال 40474 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ان کے مدمقابل آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار سابق وزیر اعظم سردار عتیق 19234 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید انتخابی نتائج جاننے کیلیے اس لنک پر کلک کریں

آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں