جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

LA 16 باغ تھری : الیکشن کمیشن نے نتائج روک لیے

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آرہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے غلام اویس کے مطابق ایل اے 16 باغ تھری کے 174 پولنگ اسٹیشنز کے اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر خان 18950 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے سردار قمر الزمان خان15750ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایل اے 16 باغ تھری کے 12 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ تک اس حلقے کے مکمل نتائج روک لیے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض پولنگ اسٹیشن پر تصادم اور کچھ پر ووٹرز کے بائیکاٹ کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

مزید انتخابی نتائج جاننے کیلیے اس لنک پر کلک کریں

یاد رہے کہ اس سے قبل انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستوں پر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے کامیابی حاصل کی جبکہ چار سیٹوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر 15 اور پیپلز پارٹی نے 6 نشستوں پر کامیاب حاصل کی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں