بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

آزاد کشمیر عام انتخابات، ن لیگ نے ٹکٹ کیلئے امیدواروں کا انٹرویو شیڈول جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کےلیے تیاریاں جاری ہیں، مسلم لیگ ن نے ٹکٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا۔

وفاق میں حکومت میں موجود جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، ن لیگ نے امیدواروں کا انٹرویو شیڈول کیا ہے، مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں سے امیدواروں کے انٹرویو13 فروری کو کیے جائیں گے۔

پونچھ ڈویژن کے 11 حلقوں کے امیدواروں کو 14 فروری کو راولا کوٹ طلب کیا گیا ہے، میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے امیدواروں کے انٹرویو 15 فروری کو ہونگے۔

مہاجرین کی نشستوں کے امیدوار 17 فروری کو پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوں گے، صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ انٹرویو کرےگا۔

آزاد کشمیر میں صدارت کے عہدے کے لیے جوڑ توڑ شروع

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں