اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کا احوال

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا احوال سامنے آگیا، تقریباً مطالبات تسلیم کرلیے گئے۔

ذرائع نے آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ آزاد کشمیر حکومت نے 50 میں سے 48 مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، تاہم کمیٹی چاہتی ہے کہ مزید دو مطالبا بھی تسلیم کیے جائیں۔

آزاد کشمیر حکومت نے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد مطالبات تسلیم کیے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بقیہ 2 مطالبات پر اڑگئی ہے، احتجاج مؤخرکرنے سے انکارکردیا ہے۔

ذرائع آزاد کشمیر حکومت نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظم سازش کو ظاہر کرتے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لچک کے بجائے احتجاج کو حکومت مخالف ایجنڈ ابنا دیا۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال، آزاد کشمیر میں567 پلاٹونز کی تعیناتی کا حکم

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں