اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

آزاد کشمیر میں ہر حال میں (ن) لیگ حکومت بنائے گی، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (22 جولائی 2026): سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ہر حال میں مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔

سعد رفیق کی زیرِ صدارت مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیٹی کا پنجاب ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، ملک ابرار، سردار نسیم، بلال یامین ستی اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں (ن) لیگی امیدواروں کی کامیابی کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، جبکہ انتخابی مہم میں ارکان اسمبلی کو بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں نواز شریف کا پیغام بھی ارکان اور امیدواروں تک پہنچایا گیا، جس میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ہر حال میں (ن) لیگ حکومت بنائے گی، بھرپور انتخابی مہم چلا کر امیدواروں کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے۔

آزاد کشمیر میں کامیاب ہوئے تو شہباز شریف کو کہوں گا مجھے وزیراعظم بنادو، نواز شریف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں