اسلام آباد (08 فروری 2026): آزاد کشمیر میں سیاسی صورت حال ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے، صدارت کے عہدے کے لیے جوڑ توڑ شروع ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی حکومت میں شامل بیرسٹر گروپ نے صدارت کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں، بیرسٹر گروپ کے اراکین اپنے کسی گروپ کے رکن کو صدر بنانے کے خواہاں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گروپ نے اپنے اراکین پر مشتمل ایک الگ اجلاس بھی کیا، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت تک بھی بیرسٹر گروپ کے تحفظات پہنچا دیے گئے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق بیرسٹر گروپ کو صدارت کی بجائے متبادل حکومتی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کچھ دن پہلے انتقال کر گئے تھے۔



