جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

آزاد کشمیر میں شرپسند عناصروں کے تشدد کا شکار زخمی پولیس اہلکار کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد (2 اکتوبر 2025): آزاد کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار زخمی پولیس اہلکار کا اہم بیان سامنے آگیا۔

آزاد کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر اشتعال اور تشدد پر اتر آئے، حکومت کی جانب سے کئی بار مذاکرات کی دعوت کے باوجود ان کا احتجاج جاری ہے۔

تشدد کا شکار زخمی پولیس اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے حملہ کیا ہمیں یرغمال بنا کر وردیاں پھاڑ دیں، ہم سے اسلحہ چھین لیا پتھر اور ڈنڈے مارے اور ہم پر فائرنگ بھی کی، کمیٹی سے کہا کہ آپ پُرامن احتجاج کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن منع کرنے کے باوجود مظاہرین پہاڑوں پر چڑھ گئے اور اوپر سے ہم پر فائرنگ کی۔

زخمی پولیس اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مظاہرین نے آنسو گیس بھی پھینکی، کمیٹی والوں نے کیل لگے ڈنڈوں سے پولیس ملازمین کو مارا، ان کے مظاہرین نے تشدد کیا جس سے ایس پی بھی زخمی ہوئے، ان کے پرتشدد مظاہرین نے ہماری کوئی بات نہیں سنی۔

’ہم ڈڈیال کے چھوٹے سے شہر چکسواری پلاک میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔ شرپسند مظاہرین نے ہماری رہائش گاہوں کا گھیراؤ کیا اور سامان تک جلا دیا۔ شرپسند مظاہرین کے پاس 30 بور اور نائن ایم ایم پستول تھے۔ مظاہرین نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اللہ نے ہماری جان بچائی، انہوں نے کنٹینر ہٹا دیا جس ایمبولینس میں جا رہا تھا اس کو بھی تباہ کر دیا۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں