جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

’آزادکشمیر میں بجلی 3روپے، آٹے سمیت تمام اشیا ضروریہ پر سبسڈی دے رہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیراسمبلی اپنی مدت پوری کرچکی ہے آزادکشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سیاسی رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات حکومت نے تسلیم کیے، آزادکشمیر میں بجلی 3روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے آزادکشمیر میں آٹے سمیت تمام اشیا ضروریہ پر سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ ہونے والے معاہدے کی تمام شقوں پرعمل کیا گیا، وزیراعظم نے معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کیلئے نگراں کمیٹی بھی تشکیل دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دوبارہ احتجاج کی کال دی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےمہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا عدالت نے بھی واضح کر دیا کہ یہ آئینی نشستیں قانون سازی کے بغیر ختم نہیں کی جاسکتی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کا امن تباہ کرنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر بجلی کےمیٹرز کیلئے ای ٹینڈرنگ کا مطالبہ بھی تسلیم کیا گیا، آزادکشمیر میں انٹرنیٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا چکے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ جو معاہدہ ہوا بیشتر نکات پر آرڈیننس کے ذریعے عمل ہو سکتا تھا، ایگزیکٹیو آرڈرز کے ذریعے جن نکات پر عملدرآمد ہو سکتا تھا وہ کیا گیا، کچھ نکات ایسے ہیں جن پر کابینہ کی منظوری سے عمل ہونا تھا ان کی منظوری ہو چکی ہے تاہم ترقیاتی وتعمیراتی پروجیکٹس کی تکمیل میں وقت لگتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں