بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

‘آزاد کشمیر کا آئندہ صدر اور وزیراعظم تحریک انصاف سے ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کا آئندہ صدر اور وزیر اعظم تحر یک انصاف سےہوگا ، سیاسی مخالفین آزاد کشمیر میں شکست کے خوف سے تنقید کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے رضا حیات ہیراج اور دیگر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں  آزاد کشمیر کا آئندہ صدر اور وزیر اعظم تحر یک انصاف سےہوگا۔

اپوزیشن کے حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات سےراہ فرار اختیار کررہی ہے، اپوزیشن دھاندلی کو سپورٹ کرے گی، سیاسی مخالفین آزاد کشمیر میں شکست کے خوف سے تنقید کررہےہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر یوں کےسفیر ہونےکاحق ادا کیا ، عوام اپوزیشن نہیں حکومت کیساتھ ہیں، قومی سلامتی کے معاملات پر اپوزیشن کوسیاست نہیں کر نی چاہیے‌، وزیر اعظم کا ذاتی اور سیاسی ایجنڈانہیں ، قوم کی بات کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کامزید 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کرنا دہشت گردی ہے، مسئلہ کشمیر کےحل تک خطے میں امن ایک خواب ہی رہےگا۔

بھارت سے متعلق چوہدری سرور نے کہا کہ آرایس ایس مسلم علاقوں میں شاخیں کھول کر قتل عام کر نا چاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں