تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مولانا کے مطالبات ، حکومتی مذاکرتی کمیٹی کا اپوزیشن سے رابطہ

اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن سے رابطہ کرکے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا اور کہا  جمہوری لوگ ہیں جمہوری طریقے سے مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سامنے آنے کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رہنماپیپلزپارٹی نیر بخاری کو فون کرکے اپوزیشن کی رہبرکمیٹی سے ملاقات کےلیےوقت مانگ لیا۔

صادق سنجرانی نے کہا مارچ کے معاملے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں ، جمہوری لوگ ہیں جمہوری طریقے سے مسئلے کا حل چاہتے ہیں ، ہر مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے بھی شہبازشریف اور میاں افتخار سے رابطہ کیا۔

یاد رہے گذشتہ روز مولانا کے مارچ پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرکے پرویزخٹک نے مولانا کے مطالبات سے آگاہ کیا تھا۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ سے رابطہ کریں گے، ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم فضل الرحمان سے ملاقات کاوقت مانگے گی۔

مزید پڑھیں : حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے پھر رابطے کا فیصلہ

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اوررہبرکمیٹی کو معاہدے پر قائم رہنے کیلئے قائل کریں گے، کوشش ہے ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جو مشکلات کاباعث بنے، حالات دو دن بعد ان کے قابو میں نہ ہوئے تو ہمارے بھی قابومیں نہ ہوں گے، نقصان جو بھی ہوگا اس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کوشش ہو گی رہبر کمیٹی کی وساطت سےمولاناتک رسائی حاصل کریں،عوام کے دینی اور روحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے، عمران خان پر بے ہودہ الزام لگانا علما اکرام کو زیب نہیں دیتا۔

Comments

- Advertisement -