تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

آزادی مارچ کے شرکا کی جھولا جھولنے کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی: آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے جمعیت علماء اسلام ف کے شرکا گوجر خان کے قریب جھولے کے مزے لیتے رہے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا مارچ جب گوجر خان کے قریب پہنچا تو قافلے میں شریک چند لوگ پارک میں لگا جھولا دیکھ کر وہاں آئے اور بچوں کے جھولے پر بیٹھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا نے گوجر خان میں ناشتہ کیا اور پھر  تفریح کے لیے  پارک پہنچ گئے جہاں انہوں نےجھولوں پر بیٹھ کر خوب ہلا گلا کیا۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا آغاز 27 اکتوبر کو کراچی سے کیا اور وہ زمینی راستے سے سندھ، پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان دھمکیوں‌ پر اتر آئے

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو تین روز بعد اگر حکمراں گھر نہ گئے تو پھر ملک میں افراتفری پھیلے گی۔

 

Comments

- Advertisement -