تازہ ترین

حقیقی آزادی مارچ: حماد اظہر نے عوام سے بڑی اپیل کردی

اہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے، کوئی بھی گھر نہ بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام کے لئے آج تاریخ رقم کرنے کا دن ہے، میری عوام سے اپیل ہے کہ کوئی گھر میں نہ بیٹھے اور حقیقی آزادی مارچ کا لازمی طور پر حصہ بنیں۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لاہوریوں کو پیغام دیا کہ تمام لوگ بتی چوک لاہور پہنچیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‏عمران خان نے کل ڈی چوک کی کال دے دی

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے کردیئے گئے،موٹر وے پر لاہور اور اسلام آباد جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا اور انٹرچینجز پر کنٹینر لگا کر پولیس تعینات کی گئی ہے۔

عمران خان کے مارچ کو روکنے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کو سیل کردیا گیا ہے، راول پنڈی اور اسلام آباد کے تمام بس اڈے بھی سیل کرکے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب، سندھ، اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کا اجتماع ممنوع ہے، پشاور میں بھی پولیس اہلکار سڑکوں پر ٹرک کھڑے کرکے چیکنگ کرتے رہے۔

Comments

- Advertisement -