The news is by your side.

کرکٹراعظم خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

کراچی: قومی کرکٹراعظم خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹراعظم خان کا یو اے ای لیگ میں معاہدہ ہوگیا، جارض مزاج کرکٹر لیگ میں ڈیزرٹ وائپرزکی جانب سے کھیلیں گے۔

ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدے ہونے پر اعظم خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزرٹ وائپرزکا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، ٹیم مینجمنٹ نے جس طرح اعتماد کیا پوری کوشش کرونگا کہ ان کی توقعات پر پورا اترسکوں۔

واضح رہے کہ اعظم خان یو اے ای لیگ کاحصہ بنےوالےپہلےپاکستانی کرکٹرہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا کرکٹر اعظم خان کو بڑا دھچکا

اس سے قبل پی سی بی نے اعظم خان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر اعظم خان کو کریبیئن پریمیئر لیگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، کیریبئین پریمئیر لیگ میں اعظم خان کو بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کرنی ہے،اس کے علاوہ ان کا لنکا پریمئیر لیگ سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ اعظم خان ویسٹ انڈیز میں ہونے والے دی سکسٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں حصہ لے رہے تھے، ٹورنامنٹ سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں کھیلا جائے گا جو رواں ماہ کی چوبیس تاریخ سے اٹھائیس اگست تک کھیلا جانا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں