ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

اعظم خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق وکٹ اور کپتان معین خان کے صاحبزادے بیٹر اعظم خان کے لئے ان کا وزن ایک مسئلہ بنا ہوا تھا، ان کا بڑھتا ہوا وزن کھیل اور فٹنس کی راہ میں رکاوٹ بن چکا تھا۔ مگر مسلسل محنت کے بعد بلے باز کی تازہ ترین تصاویر نے کرکٹ فینز کو حیران کردیا ہے۔

اعظم خان کو فٹنس کے حوالے سے بیشتر مرتبہ تنقید کا سامنا رہا ہے مگر اس بار انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک حیران کن اپڈیٹ شیئر کی ہے اور اپنی شاندار تبدیلی کو مداحوں کے سامنے پیش کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پچھلے دو مہینوں میں انہوں نے 15 کلوگرام وزن کم کرلیا ہے اور اب وہ زیادہ دبلا اور بہتر کنڈیشن میں آنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ”15,000 گرام کم، مزید بہتری آنے والی ہے ان شاء اللہ۔“

معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے 2021 میں پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، مگر انہیں اپنے ہیوی ویٹ کے باعث محدود مواقع ملے، کھیل میں کبھی تیز گیندوں کے خلاف مشکلات اور کبھی چھوٹے عرصے کے لیے ٹیم میں شامل ہونے کے بعد باہر ہونا، عام موضوعات رہے ہیں۔ فٹنس اور وکٹ کیپنگ کی تیزی پر ہمیشہ بحث ہوتی رہی ہے۔

بابر اعظم کی شہرت کچھ سابق کرکٹرز کو ہضم نہیں ہوتی: اعظم خان

اعظم خان کو ڈومیسٹک اور فرنچائز لیگز میں پاور ہٹنگ مڈل آرڈر کے کھلاڑی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ حالیہ فٹنس اپڈیٹ ان کے مستقل مزاج کھیل کے لیے حوصلہ افزا قدم ہے تاکہ وہ اپنی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کو روشن کرسکیں۔

اعظم کی پوری توجہ اب وزن کم کرنے اور میچ کی شدت کے مطابق ٹریننگ کرنے پر ہے اور انہوں نے آنے والے ڈومیسٹک اور لیگ میچز پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں