پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل 22 کلو وزن کم کیا تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے کہا کہ وزن کم کرنے کے بعد اب میں پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کروں، ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو آگے لے کر جائے۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ لیگ کا آغاز اچھا کیا مگر انجریز کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کا بہترین کمبینیشن نہیں بن سکا۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ معین علی اور ڈیوڈ وارنر کا ٹیم میں ہونا ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے، مجھ سمیت تمام نوجوان کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پچ کے لحاظ سے ہمارا اسکور مناسب تھا مگر بولرز توقعات پر پورا نہ اترسکے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے 32ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 183 رنز کا ہدف 18.5 میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


