جمعرات, جولائی 23, 2026
اشتہار

بابر اعظم کی شہرت کچھ سابق کرکٹرز کو ہضم نہیں ہوتی: اعظم خان

اشتہار

حیرت انگیز

(6 نومبر 2025): پاکستانی کرکٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی شہرت اور کامیابی کچھ سابق کرکٹرز کو ہضم نہیں ہو رہی۔

اعظم خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر اور پاکستان کے اسٹار بابر اعظم کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔

اعظم خان نے کہا کہ ہمارے لوگ بابراعظم کی قدر نہیں کرتے، پاکستان کی پہچان کئی سالوں سے فاسٹ بولرز تھے، لیکن پچھلے 10 سالوں میں واحد ٹیلیںٹ بیٹر ہیں، اس بندے نے ہمیں بیٹنگ کی وجہ سے مشہور کردیا ہے۔

پاور ہیٹر اعظم نے کہا کہ ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر میں جو کچھ کیا اس دوران تو ان کے پیچھے وی وی ایس لکشمن، سچن ٹنڈولکر، سہواگ اور دھونی جیسے لیجنڈز تھے جو انہیں سپورٹ کرتے تھے اور اس طرح کا بیک ملے تو دل ویسے ہی بڑا ہوجاتا ہے لیکن بابر اعظم کے پاس کون تھا؟ کوئی بھی نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں صرف شاہد آفریدی ہی تھے جن کے پاس اسٹارڈم تھا جنہوں نے لوگوں کو کرکٹ میچ دیکھنے پر مجبور کیا اور اب ویسا اسٹارڈم بابر اعظم کے پاس ہے۔

"جب بابراعظم بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آتے ہیں تو لوگ خوش ہوتے ہیں، فیصل آباد میں جب وہ کھیلنے آئے اور آؤٹ ہوگئے تو لوگ اسٹیڈیم چھوڑ کر چلے گئے مجھے لگتا ہے کہ یہ سب کچھ سابق کرکٹرز سے ہضم نہیں ہوتی”

اعظم خان نے مزید کہا کہ اگر اس وقت سوشل میڈیا ہوتا تو سابق کرکٹرز بھی اتنے بڑے ہی اسٹارز ہوسکتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں