بائیسں سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چھکوں کی برسات کرکے سندھ کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ سندھ نے ناردرن کو25 رنزسے ہراکر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔
222 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر196 رنز ہی بناسکی۔ ذیشان ملک اور عمرامین بالترتیب 61 اور 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔دونوں کھلاڑیوں نے ناردرن کو 116 رنز کا ابتدائی آغاز فراہم کیا تاہم ان کے آؤٹ ہوتے ہی ناردرن کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اوران کے بیٹسمین یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکرپویلین واپس لوٹتے رہے۔ سندھ کے محمد حسنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
Sindh post a HUGE total!!!
Live: https://t.co/q12O5Typhj
Watch: https://t.co/iow83KbTw1#NORvSIN | #NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket https://t.co/1vwoUxN48i pic.twitter.com/y5LbDT1VlD— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2020
اس سے قبل عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو67 رنز پرسندھ کی ابتدائی 3 وکٹیں گرنے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بائیس سالہ بیٹسمین 43گیندوں پر 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے88 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔
Electrifying 88 off 43 balls ! Well played Azam Khan 🔥🔥🔥
LIVE: https://t.co/q12O5Typhj
WATCH: https://t.co/f9MKWYinHO#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #NORvSIN pic.twitter.com/aaPb4eocLy— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2020
انہوں نےکپتان سرفراز احمد کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 130 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 200 کے پار لگانے میں مدد کی۔ سرفراز احمدنے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دانش عزیز کے ناٹ آؤٹ دس رنز کی بدولت سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔
ناردرن کے محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔