The news is by your side.

Advertisement

"تم نے مجھے ہی مارنا تھا”

پی ایس ایل 7 میں شاہد آفریدی کو ایک اوور میں تین چھکے مارنے پر اعظم خان نے ان سے کی گئی دلچسپ گفتگو سے متعلق بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں کرکٹر اعظم خان نے بتایا کہ جب شاہد بھائی کو چھکے مارے تو کافی لوگوں نے بولا کہ تم نے ان کی عزت نہیں کی اور چھکے لگادیے تو میں نے کہا کہ میں ان کی عزت کرتا ہوں وہ پاکستان کے سپر اسٹار ہیں۔

اعظم خان نے کہا کہ ان کے خلاف کھیل کر کافی مزہ آیا لیجنڈ کے خلاف اچھی کارکردگی ہوجائے تو اپنا بھی نام ہوجاتا ہے۔

جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ حریف ٹیم (ابو) معین خان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تھی کوشش یہی تھی کہ اچھی کارکردگی ہوجائے اور پھر آفریدی بھائی کے اوور میں چھکے لگ گئے۔

ایک سوال کے جواب میں اعظم خان نے بتایا کہ بعد میں شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی، ہم کھانا کھانے گئے ہوئے تھے تو شاہد بھائی میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ تم نے مجھے ہی مارنا تھا۔

اعظم خان نے کہا کہ میں نے شاہد بھائی سے کہا کہ اور کوئی ملا ہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اعظم خان نے پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی جبکہ بوم بوم آفریدی نے اپنا آخری پی ایس ایل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں