تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

شان سبزوسفید: دفاع پاکستان میں مسیحی جوانوں کی قربانیوں‌ کا حیران کن قصہ

یہ کتاب نہیں، ایک تحریک ہے، تحریک شناخت، جس کا مقصد شکوہ یا احتجاج نہیں، فقط راہ دکھانا ہے.

تحریک شناخت کے بانی اعظم معراج کا مقصد کبھی اقلیتی طبقے کے مسائل اجاگر کرنا، ان کے استحصال کی منظر کشی کرنا نہیں تھا. ان کا مخاطب اکثریت نہیں، وہ تو اقلیت سے مخاطب ہیں.

اس سماجی کارکن کا مقصد، جس کا قلم اس کا ہتھیار ہے، پاکستان کی مسیحی گھرانوں، جوانوں‌ کی اپنی سماج سے بیگانی ختم کرکے ان میں‌ یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ وہ اس دھرتی کے بچے ہیں، آزادی ہند، قیام پاکستان، تعمیر پاکستان، دفاع پاکستان میں‌ ان کے اجداد اور بڑوں کا حصہ ہے، تو اپنی نسبت جان کر، معاشرے کو اپنا مان کر شان سے جیا جائے.

کتاب شان سبزو سفید ہمیں کئی اہم سوالات کے جواب فراہم کرتی ہے، جو نہ صرف مسیحی نوجوانوں‌ کو تحریک دیتے ہیں کہ وہ اپنے اجداد کے کردار اور قربانیوں‌ پر فخر کریں، بلکہ یہ جوابات اکثریت کو بھی احساس دلاتے ہے کہ پاکستان کے جھنڈے کا سفید حصہ اقلیت کی ترجمانی کرتا ہے، جن کی قربانیاں اکثریت سے کم نہیں.

ایک جانب یہ کتاب ہمیں یہ معلومات فراہم کرتی ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز کون سا ہے؟ اب تک افواج پاکستان سے تعلق رکھنے والے کتنے جاں بازوں کو نشان حیدر مل چکا ہے؟ افواجِ پاکستان کے کتنے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے جاں باز افسران نہیں، بلکہ سپاہی تھے؟ سن 1948، 1965، 1971 اور 1999 کے معرکوں میں افواجِ پاکستان کے کتنے افراد کو نشانِ حیدر سے نوازا گیا؟

وہیں یہ کتاب ہمیں چند ایسے سوالات کا جواب بھی فراہم کرتی ہے، جو ہماری دفاعی تاریخ کے روشن گوشے ہمارے سامنے آشکار کرتے ہیں، جیسے:

نشان حیدر حاصل کرنے والے کتنے حیدران کے ساتھ اُن کے آخری معرکوں میں مسیحی افسر داد شجاعت دے رہے تھے؟

پاکستان آرمی میں اس وطن کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے مسیحیوں کی تعداد کتنی ہے؟ پاکستان آرمی کے کتنے مسیحی جوان 1948ء، 1965ء اور 1971ء کی جنگ میں قربان ہوئے؟

آپریشن راہ نجات میں پاکستان آرمی کے کتنے مسیحی سپاہیوں نے ملکِ عدم کی راہ لی؟ آپریشن ضرب عضب میں اب تک کتنے مسیحی جان باز راہِ حق میں اپنا لہو بہا چکے ہیں؟

پاکستان آرمی کے ان شیردل مسیحی جوانوں میں سے کن کن کو تمغہ بسالت اور ستارہ جرات سے نوازا گیا؟ اب تک کتنے مسیحی افسر پاکستان آرمی میں میجر جنرل کے عہدے تک پہنچ چکے ہیں؟

افواج پاکستان میں اب تک کتنے مسیحی افسر اعزازی شمشیر حاصل کر چکے ہیں؟ پاکستان ایئر فورس کے کتنے مسیحی افسروں کو تمغہ جرات ملا؟ پاکستان آرمی کے کتنے مسیحی افسران نے تمغہ جرات حاصل کیے؟

عظیم فضائی جنگجو ایم ایم عالم ستارہ جرات شہید مارون لیسلے مڈل کوٹ کے بارے میں کیا کہتے تھے؟

تو یہ کتاب نہیں، شناخت کی تحریک ہے، جو نہ صرف مسیحی اقلیت کو حقیقی شناخت عطا کرتی ہے، بلکہ پاکستان کی اکثریت کو بھی اقلیت کی قربانیوں سے روشناس کروا کر وہ حقائق آشکار کرتی ہے، جنھیں ہم بھلا بیٹھے ہیں.

Comments

- Advertisement -