ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

وفود ایک دن کیلیے آئے تھے لیکن معاملہ آگے بھی بڑھ سکتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 اپریل 2026): وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ امریکی و ایرانی وفود ایک دن کیلیے آئے تھے لیکن معاملہ آگے بھی بڑھ سکتا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں جاری امریکا ایران مذاکرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بڑا ہدف حاصل کیا ہے جو بہت بڑا اعزاز ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے رابطہ کاری سے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر بٹھا دیا، 47 سالہ معاملہ حل کرنے میں ایک دو گھنٹے نہیں لگتے، اسلام آباد میں اعلیٰ سطح وفود کا آنا ہی اہم تھا جو آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر اور ایرانی وفد کی 46 سال بعد پہلی ملاقات

انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی و دیگر اعلیٰ حکام اسلام آباد میں موجود ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے کے امن کیلیے کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فریقین کچھ بھی فائنل کرنے سے پہلے اپنی قیادت سے مشورہ کریں گے، ایک روزہ مذاکرات کے بعد وفود نے جانا تھا لیکن معاملہ آگے بھی بڑھ سکتا ہے، پاکستان نے فریقین کو جنگ سے مذاکرات پر لا کر اپنا کردار ادا کر دیا۔

گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے حزب اللہ پر حملے کوئی سرپرائز نہیں، دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں