منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ایک بار پھر وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ایک بار پھر وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپتے ہوئے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ایک بار پھر وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا گیا، اس حوالے سے  کابینہ ڈویژن نے اعظم نذیر تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم تارڑ کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایک ماہ قبل وزارت قانون و انصاف کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ وزیراعظم نے عارضی طور پر قانون و انصاف کا قلمدان ایز صادق کو سونپ دیا تھا۔

گزشتہ روز وفاقی وزرا کے وفد نے وزیراعظم کی جانب سے اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات کی اور انہیں استعفی واپس لینے کے لیے قائل کیا۔

واضح رہے اعظم تارڑ جن کی موجودگی میں گزشتہ ماہ عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں فوج مخالف نعرے لگائے گئے تھے اور اس پر عسکری قیادت نے ناراضی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد وزیر قانون سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔

استعفیٰ طلب کیے جانے کے بعد اعظم تارڑ نے تقریب میں فوج مخالف نعرے لگنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے استعفے کی تصدیق کی تھی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ آنے کے بعد ایاز صادق کو وزیر قانون کا اضافی چارج دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں