پیر, جون 15, 2026
اشتہار

اعظم نذیر تارڑ نے انمول پنکی کیس میں راجہ پرویز اشرف پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے انمول پنکی کیس میں راجہ پرویز اشرف پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے انمول پنکی کیس میں سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات پر کسی نے کان نہیں دھرا اور پورا ایوان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایا انمول پنکی کے وکیل نے اگر سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے بارے میں کوئی بات کی ہے تو اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور تحقیق کے بغیر ایسے شوشے سامنے نہیں آنے چاہئیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔

عظم نذیر تارڑ نے میڈیا کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا "میڈیا ایک خاتون کو بار بار دکھا رہا ہے، کیا ملک میں کوئی اور مسئلہ نہیں ہے؟ ہر چیز کو ٹیلی ویژن پر لائیو دکھانا ضروری نہیں ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے مناسب اور قانونی طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں آئی جی سندھ کو ہدایت کی جائے گی کہ مجرم کو خاموشی سے عدالت میں لایا جائے۔

وزیرِ قانون نے یقین دہانی کرائی کہ تحقیق مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق ایوان کے سامنے رکھے جائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے نئی نسل کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ بچوں کو منشیات کا عادی بنانے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے اور اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں