The news is by your side.

Advertisement

جے یو آئی کی مالی ضروریات کون پوری کرتا رہا؟ وزیر ریلوے کا بڑا انکشاف

اسلام آباد: وزیر ریلوے اعظم خان سواتی بھی فضل الرحمان کےخلاف کھڑے ہونیوالے رہنماؤں کےحق میں بول پڑے اور اہم بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کی جانب بیان میں بتایا گیا کہ میں دو ہزار تین میں جےیو آئی میں شامل ہوا اور دوہزار گیارہ میں سینیٹ سے استعفیٰ دیا، اس عرصے میں جےیو آئی (ف) کی مالی ضروریات پوری کرتا رہا۔

اعظم سواتی نے حافظ حسین احمد کو انمول ہیرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاش وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ حافظ حسین کو دوہزار گیارہ میں کئی بار عمران خان کےپاس لےکر گیا تھا، فضل الرحمان نےنجانے کیوں محمد حسین کو قابلیت کے باوجودپیچھےرکھا، حافظ حسین احمد کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جس کے وہ حق دار ہیں۔

اعظم سواتی نے بتایا کہ جے یو آئی کی ہیجانی کیفیت کا باب مولانا شیرانی سے شروع ہوا، مولانا شیرانی زیرک سیاستدان اور اعلیٰ ترین عالم دین ہیں، ان کا علم بغاوت حق او رسچ کی آواز ہے یہ علما کی تاریخ دہرا رہے ہیں، اعظم سواتی نے مولانا شجاع الملک کو بھی بہادر،سچااورکھرا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے علمام ولانا شجاع الملک کی آواز سنیں۔

وزیر ریلوے نے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹر راحت حسین کی فضل الرحمان پر تنقید بھی وزن رکھتی ہے، مولانا راحت حسین نے کبھی غلط بات نہیں کی، اکرم درانی اچھا دوست ہےاور وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ملکر کام کرتے رہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں