ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

اللہ کا شکر ہے ملک کے لیے اچھا کھیلنے میں کامیاب رہا، اذان اویس

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز اور پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف سنچری بنانے والے اذان اویس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنے ملک کے لیے بہت اچھا کھیلا، بہترین پرفارمنس دے کر بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔

اذان اویس نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شروع میں تھوڑی پریشانی ہوئی لیکن بعد میں کھیلنے میں کامیاب رہا۔

بلے باز نے کہا کہ امام الحق نے بیٹنگ کے دوران انہیں بہت سمجھایا، امام الحق کے ساتھ پارٹنرشپ بہت اچھی رہی، پریشر ریلیز کیا اور حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے بنگلادیش کو کم اسکور تک محدود کریں۔ کرکٹر نے اپنے والد اور کوچ منصور امجد کی سپورٹ کو بھی سراہا۔

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلہ دیش کی دوسری اننگ جاری، برتری 67 رنز ہو گئی

نوجوان بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ تمام ٹیم کے ساتھی اعتماد دے رہے ہیں اور بہت حوصلہ بڑھا رہے ہیں، جس کا فائدہ اُٹھا رہا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں