تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ازیکا ڈینئل کی شیر کے ساتھ ویڈیو وائرل

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل کی شیر کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ازیکا ڈینئل نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شیر کے بچوں کے ساتھ پنجرے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ بلا خوف و خطر شیر کے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہیں اور بال بھی سنوار رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شیروں کی تصویر بنائی اور ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا جس سے اندازہ ہورہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کسی سیٹ کی ویڈیو ہے۔

ازیکا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ نے کیپشن میں سوال کیا کہ ’کراچی اتنا ٹھنڈا کیوں ہے؟‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)

واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں بلال عباس (حیدر) کی اہلیہ ’منال‘ کا کردار نبھایا تھا۔

ڈنک کی کاسٹ میں نعمان اعجاز، یاسرہ رضوی، لیلیٰ واسطی، کنول خان، فہد شیخ ودیگر بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -