منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

صدر آذربائیجان کا ایران سے ڈرون حملے پر معافی مانگنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

صدر آذربائیجان الہام علیوف نے ایران سے ڈرون حملے پر معافی مانگنے اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کر دیا۔

صدر نے کہا کہ خودمختار علاقے نخچیوان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ٹرمینل بلڈنگ پر حملہ کیا گیا جب کہ ایک اسکول سمیت سویلین علاقوں کو بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

الہام علیوف نے بتایا کہ بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں 2شہری زخمی ہوئے، سویلین مقامات پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں جس پر ایران کو وضاحت دینا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ باکومیں ایرانی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا لیکن ایران نےحملےمیں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

ایران نے آذربائیجان پر ڈرون حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی پالیسی پڑوسی ممالک کو نہیں بلکہ دشمن کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے بیان میں ڈرون حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آذربائیجان کو نشانہ نہیں بنایا۔

کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ ایران کی پالیسی پڑوسی ممالک کو نہیں بلکہ دشمن کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا ہے، خطے میں تہران کے خلاف استعمال ہونے والے امریکی اڈے ہی ہمارا ہدف ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں