اسلام آباد (2 اگست 2026): مشرقی یورپ اور مغربی ایشیا کے ملک آذربائیجان کا وزٹ ویزا صرف تین گھنٹے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آذربائیجان مشرقی یورپ اور مغربی ایشیا میں واقع خوبصورت ملک ہے، جو جدید شہروں، تاریخی مقامات، قدرتی مناظر اور ثقافتی پرکشش مقامات کے امتزاج کی وجہ سے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک مقبول ترین مقام بن گیا ہے۔
آذربائیجان کا ای ویزا سسٹم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی شہریوں کو تین مراحل کے آسان عمل کے ذریعے آن لائن درخواست دینے سہولت فراہم کرتا ہے۔
درخواست جمع کرانا
الیکٹرانک ادائیگی کرنا
منظور شدہ ای ویزا ڈاؤن لوڈ کرنا۔
وہ پاکستانی جو آذربائیجان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ ملک کے سرکاری ای ویزا پورٹل کے ذریعے الیکٹرانک ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ جہاں فوری پروسیسنگ کے ذریعے صرف تین گھنٹے میں ویزا فراہم کر دیا جاتا ہے۔
درخواست دہندہ کو درخواست کا نتیجہ ای میل کے ذریعے موصول ہوتا ہے اور وہ آفیشل ویزا پورٹل کے ذریعے آن لائن اسٹیٹس بھی چیک کرسکتا ہے۔
وزٹ ویزا فیس:
ای ویزا فیس سسٹم کے ذریعے آن لائن ادا کی جاتی ہے، جبکہ منظور شدہ ویزا براہ راست درخواست گزار کے ای میل ایڈریس پر بھیجا جاتا ہے۔
فوری ای ویزا کی فیس $50 ہے، جو تقریباً 14,000 پاکستانی روپے بنتی ہے۔
معیاری الیکٹرانک ویزا ایک واحد داخلہ ویزا ہے جو لوگوں کو آذربائیجان میں 30 دنوں تک قیام کی اجازت دیتا ہے۔
درخواست دہندگان کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کا پاسپورٹ ای ویزا کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ کے بعد کم از کم تین ماہ تک قابل استعمال ہو۔ آن لائن سسٹم افراد، خاندانوں اور گروپس کے لیے درخواستوں کی بھی اجازت دیتا ہے۔


