سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو پتا ہے کہ انہیں 100 ٹیسٹ کس نے نہیں کھیلنے دیے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اظہر علی ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہ رہے تھے، ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اور جس نے بھی کی بعد میں اس کی بھی چھٹی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ کل بات ہورہی تھی کہ کمنٹیٹر صحیح نہیں ہیں، ایسے لوگوں کو لانا چاہیے جنہیں بات کرنا آنی چاہیے اور انہیں تجربہ ہو۔
باسط علی نے کہا کہ ہمارے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کراچی والا کہتا ہے کراچی اور لاہور والا کہتا ہے لاہور کوئی پاکستانی کی بات نہیں کرتا۔
یہ پڑھیں: اظہر علی نے وہاب ریاض سے ادھار پیسے مانگے تو کیا جواب ملا؟
واضح رہے کہ اظہر علی نے دسمبر 2022 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ میرا آخری سیزن تھا اور میں نے سوچا ہوا تھا کہ یہ میں آخری سیزن کھیلوں گا، سچ کہوں تو میری کوشش تھی کہ میں 100 ٹیسٹ میچ مکمل کروں لیکن اب وہ نہیں ہو سکتے۔
اظہر علی نے 2009 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انھوں نے 96 میچوں میں 19 سنچریوں کی مدد سے سات ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


