اظہرعلی ٹیسٹ میچ میں 5000 رنز بنانے والے آٹھویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے azhar-ali
The news is by your side.

Advertisement

اظہر علی ٹیسٹ کیرئیر میں‌ 5 ہزار رنز بنانے والے آٹھویں پاکستانی

ابوظہبی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بلے باز اظہرعلی اپنے ٹیسٹ کیریئر میں پانچ ہزار رنز مکمل کرکے آٹھویں پاکستانی بیٹسمن بن گئے ہیں۔

پاکستانی 32 سالہ مڈل آرڈر بیٹسمین نے یہ معرکہ اپنے 61 ویں ٹیسٹ میچ میں مکمل کیا جس کے دوران انہوں نے 14 سینچریاں اور 25 نصف سینچریاں بنائیں اور اس اعزاز کو حاصل کرنے کے لیے 115 اننگز میں 49.86 کے ایوریج سے اس معرکہ کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے۔


تاریخی لمحے کی ویڈیو اس خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں


ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی کے ٹیسٹ کیریئر کا بہترین اسکور 302 رنز ہے جو انہوں نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا، وہ آسٹریلیا کے خلاف ڈبل سینچری اسکور کر چکے ہیں جب کہ وہ باؤلنگ بھی کرلیتے ہیں اور 31 اننگز میں انہوں نے یہ ہنر بھی آزمایا اور 8 وکٹیں لینے میں کامیاب بھی رہے۔

اظہرعلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2010 میں برطانیہ کے لارڈز اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیل کرکے کیا جس کے بعد سے وہ مسلسل بہترین کارکردگی دکھاتے آئے جس کے بعد انہیں قومی ٹیم کی کپتانی بھی سونپی گئی۔

اظہرعلی کے ٹیسٹ کیریئر میں یہ اعزاز بھی رکھتے ہیں کہ انہوں نے ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ میچ میں پہلی سینچری بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ یونس خان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رننز بنانے والے ٹیسٹ کرکٹر تھے جنہوں نے 10 ہزار رنز اپنے 118 ویں ٹیسٹ میچ میں بنائے جب کہ اظہرعلی نے 5 ہزار رنز کا ہدف 61 ویں ٹیسٹ میچ میں مکمل کرڈالا جس کے بعد امید کی جا رہی کہ وہ 10 ہزار کا معرکہ بھی سر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

پاکستان کی جانب سے پانچ ہزار یا اس سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں یونس خان (10،009) جاوید میاں داد (8832) انضمام الحق (8829) محمد یوسف (7530) مصباح الحق (5222) ظہیر عباس (5062) اور اظہر علی (5000) شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں