اظہر علی کے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل

ساؤتھمپٹن: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ 6 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انجام دیا۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک اظہر علی 12 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
اظہر علی نے 80 ٹیسٹ میچ میں 16 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
Fifth Pakistan batsman to score 6000 Test runs, congratulations @AzharAli_! #ENGvPAK pic.twitter.com/HrV2nWXYQK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 23, 2020
اس سے قبل یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10099، جاوید میانداد 8832، انضمام الحق 8829 اور محمد یوسف نے 7530 رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہے، گزشتہ روز انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ہیں، اظہر علی 82 اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔