یہ کس کرکٹر کی تصویر ہے؟

انٹرنیٹ پر آجکل فیس ایپ کے ذریعے معروف شخصیات کے بڑھاپے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، اسی دوران ایک پاکستانی کرکٹر کے بچپن کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر آپ بھی حیران ہوں گے۔
اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ معروف شخصیات اپنے بچن کی تصاویر خود ہی سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں سے پوچھتی یا انہیں آگاہ کرتی ہیں کہ یہ کب کی تصویر ہے اور اس کا پس منظر کیا ہے۔
البتہ حیران کن طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بچے کی تصویر سامنے آئی جو قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ والی وردی پہنا ہوا ہے۔
شایان علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی سے پوچھا مجھے بتائیخہ کہ کیا یہ واقعی آپ ہیں؟۔ اظہر علی نے صارف کو جواب دیا کہ تصویر میں نظر آنے والا بچہ کوئی اور کھلاڑی نہیں بلکہ وہی ہیں۔
Is This @AzharAli_ Bhai Plz tell me !
Im uR biG Fan!! pic.twitter.com/Rr8VE5N2Ap
— ShaYan Alee (@shayanAlee110) July 16, 2019
یاد رہے کہ اظہر علی نے گزشتہ برس نومبر 2018 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھوں گا اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا فوکس بیٹنگ پر ہے، ٹی 20 کرکٹ میں نے کھیلی ہی نہیں تو اس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کہاں سے کروں۔
Yes
— Azhar Ali (@AzharAli_) July 16, 2019
یہ بھی یاد رہے کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اظہر علی نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلی اور انہوں نے حال ہی میں ہونے والے ورلڈکپ میں بطور کمینٹیٹر ڈیبیو بھی کیا۔
اظہر علی کا کیریئر
سابق کپتان اظہر علی نے سنہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس دوران 1 ہزار 8 سو 45 رنز بنائے جس میں تین سنچریز اور 12 نصف سنچریاں ہیں۔