لاہور: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کرنا پی سی بی کے اچھا فیصلہ ہے۔
اظہر علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھاکہ سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کرنا اچھا فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی بیٹنگ بہترکرنے کی ضرورت ہے جس پرکام ہورہا ہے اور جلد بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
پاکستانی ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہر علی نے گفتگو کے دوران سرفراز احمد کو مبارک باد بھی دی اور انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم کے کھلاڑی اپنے نئے کپتان کی بھرپور حمایت کریں اور اس بات سے قطع نظر کہ کون ان کی قیادت کررہا ہے ملک کے لیے فتح حاصل کرنے کے لئے کھیلیں۔