The news is by your side.

Advertisement

اظہر علی کا اصلی انسٹاگرام اکاؤنٹ سامنے آگیا

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنا اصلی انسٹاگرام اکاؤنٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہر علی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ساتھیوں ، مداحوں اور رابطے میں رہنے والے لوگوں کو انسٹاگرام کے اکاؤنٹ کے بارے میں بتایا اور انہوں نے آئی ڈی بھی لکھی۔

اظہر علی نے لکھا کہ ’میرا آئی ڈی azharali79_ ہے مجھے انسٹاگرام پر بھی فالو کریں‘۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور کراچی کنگز کے باؤلر محمد عامر  نے جواب دیتے ہوئے ازراہ مذاق پوچھا کہ ’کیوں؟‘۔

ایک اور ٹویٹ میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ’میں مذاق کررہا تھا کیونکہ میں پہلے ہی آئی ڈی فالو کررہا ہوں‘۔

یاد رہے کہ معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں، ٹویٹر ، فیس بک، انسٹاگرام کے علاوہ کئی شخصیات نے اسنیپ چیٹ پر بھی اپنے آئی ڈیز بنائے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اظہر علی کا بطور کمنٹیٹر ڈیبیو

واضح رہے کہ اظہر علی نے گزشتہ برس نومبر 2018 میں ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھوں گا اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔

 

View this post on Instagram

 

Driveway cricket, where it all starts from. @babarazam

A post shared by Azhar Ali (@azharali79_) on

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس اظہر علی کو ٹیسٹ اور بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم  ٹیم کی قیادت سونپی۔

اظہر علی کا کیریئر

سابق کپتان اظہر علی نے سنہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس دوران 1 ہزار 8 سو 45 رنز بنائے جس میں تین سنچریز اور 12 نصف سنچریاں ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں